غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مغربی کنارے اور رام اللہ میں تازہ جھڑپوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے، شمالی غزہ میں پانچ اسرائیلی فوج مارے گئے، خان یونس پر حملے میں دس افراد شہید ہوگئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 445 ہوگئی، عرب میڈیا کے مطابق النصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 17 فلسطینی شہید ہوئے۔
سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک شہدا کی تعداد 17 ہزار487 سے تجاوز کرگئی ہے۔ حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے جاری ہیں۔
ترجمان القسام بریگیڈز ابوعبیدہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 21 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی کئی سرنگوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیل اپنے فوجی یرغمالی کو بچانے میں ناکام ہوگیا، اسرائیل کی کوشش اس کے فوجی کی ہلاکت کا باعث بنی۔ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کردی۔