مکلک میں منشیات کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق 26 نومبرتا 3 دسمبر تک ملک بھرمیں 716 کلو منشیات ضبط جب کہ آپریشن کے دوران 35 مقدمات درج اور 43 گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔
آپریشن کے دوران بلوچستان سے 1691 کلو گرام، خیبر پختونخوا سے 28 کلو گرام، گلگت بلتستان سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں۔
حکام نے کہا کہ اداروں کا ملک بھر میں انسداد منشیات آپریشن کامیابی سے جاری ہے، یکم ستمبر سے کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے اب تک 40764 کلو منشیات برآمد ہوئی اور 539 سے زائد مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ اداروں نے بلوچستان سے 80 کلو گرام ہیروئن، 1089 کلو چرس اور 520 کلو افیم اور گلگت بلتستان سے 128 کلو گرام چرس اور 56 کلو افیم ضبط کی۔ علاوہ ازیں، پنجاب سے 33 کلو گرام اور سندھ سے 85 کلو گرام چرس ضبط ہوئی۔
اب تک کے کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 368 کلو ہیروئن، 12503 کلو چرس، 885 کلو میتھ اور 1620 کلو افیم ضبط کی جا چکی ہے۔