Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2023 06:20pm

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ، مجموعی شرح 42.68 فیصد تک پہنچ گئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد کا اضافہ ہوگیا جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوگیا، انڈے فی درجن 8 روپے مہنگے ہوئے، دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی جی گھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14 روپے تک مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :

دسمبر میں مہنگائی کتنی کم ہوگی، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

’پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں 6 ماہ کی توسیع‘

دوسری طرف ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کمی آئی اور آلو 5 روپے فی کلو تک سستے ہوئے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کی کمی ہوئی۔

Read Comments