ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 300 روپے کمی سے دو لاکھ 8 ہزار600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے کمی سے ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے کا ہوگیا۔
مارکیٹ میں 22 قیراط سونا ایک لاکھ 71 ہزار796 کا ہوگیا اور عالمی مارکیٹ میں سونا 2050 ڈالر فی اونس کی سطح پرمستحکم رہا ہے۔