وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق مشیرِاحتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا جس کے بعد تحقیقاتی ادارے نے انٹرپول کو خط لکھا۔
واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے اور انہیں اسی مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: فرح گوگی، زلفی بخاری سمیت دیگر شریک ملزمانکے اشتہار جاری
اس کے علاوہ احتساب عدالت نے بھی شہزاد اکبر کو 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں گرفتار کر کے 6 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔