Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2023 11:40pm

صحافی جان محمد قتل کیس میں 8 ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے۔ جس میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں 8 ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

خط میں سفارش کی گئی ہے کہ گلزار ولد شیر محمد عرف شیرل مہر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے، نصیر ولد تاج محمد مہر اور قربان ولد تاج محمد مہر پر 20 ، 20 لاکھ روپےمقرر کیے جائیں۔

روشن ولد تاج محمد مہر، میر محمد عرف میرو ولد فقیر محمد مہر اور محسن ولد فقیر محمد مہر پر بھی 20 ،20 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

ایس ایس پی سکھر نے سفارش کی کہ جلال الدین عرف جمن ولد واحد بخش مہر، سہیل ولد تاج محمد مہر پر بھی 20 لاکھ روپے ہیڈ منی رکھی جائے۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ ملزمان مرکزی ملزم شیرو مہر کے قریبی عزیز اور ساتھی ہیں، 8 ملزمان پر ڈیڑھ کروڑ روپے ہیڈ منی کی سفارش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شیرو مہر پر 50 لاکھ روپے ہیڈ منی کی سفارش پہلے ہی کی گئی تھی، پولیس آپریشن کے دوران ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر نے مزید بتایا کہ شکار پور کے علاقے چک ، الف کچے ، شاہ بیلو اور رضا گوٹھ میں بھی کی کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کو سہولیات سمیت پناہ دینے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Read Comments