سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی ایریا میں غیر قانونی عمارت کی تعمیر سے متعلق کیس میں ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سینٹرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور عدالت کی اجازت کے بغیر کسی افسر کو تبدیل نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں غیر قانونی عمارت کی تعمیر کے خلاف سماعت ہوئی۔
احکامات کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر عدالت ایس بی سی اے حکام پر برہم ہوگئی۔
عدالت عالیہ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی حصہ مسمار نہیں کیا جاتا ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کارڈ بلاک رہے گا۔
ایس بی سی اے ملازمین کی بلاجواز تقرریوں اور تبادلے پر سندھ ہائیکورٹ نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ ہر کیس میں یہی ہورہا ہے جو افسر حکم دیتا ہے اس تبدیل کردیا جاتا ہے، دوسرا افسر آکر بولتا ہے مجھے تو ابھی چارج ملا ہے، حکم دے رہے ہیں عدالت کی اجازت کے بغیر کسی افسر کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، اب عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی افسر تبدیل نہیں ہوگا۔
جسٹس ندیم اختر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو جھاڑ پلا دی۔
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین سے قبضہ ختمکروانے کا حکم
لیاری میں غیرقانونی عمارت کو گرانے والی ٹیم کو مزاحمت کاسامنا
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا شاہ فیصل ٹاؤن میں عمارت گرنے کا نوٹس، 4افسران معطل
ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہا کہ مجھے 29 نومبر کو چارج ملا ہے، وعدہ کرتا ہوں عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگا۔
عدالت نے 18 دسمبر کو غیر قانونی فلور مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔