Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 11:07pm

بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی میں عہدے تفویض کردیے

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اہم جماعتی عہدوں پر تقرریاں کردیں، جس نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین اور چوہدری پرویز الہٰی کو مرکزی صدر مقرر کردیا۔

بیرسٹر گوہرعلی خان نے فردوس شمیم نقوی اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو مرکزی نائب صدور مقرر کیا گیا جبکہ مشتاق غنی اور قاسم سوری کو بھی نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی کابینہ کے تمام بلامقابلہ منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران کی جانب سے منظور شدہ اور انٹرا پارٹی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرل اور صوبائی پینلز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے جاری اعلامیہ کے مطابق علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر کر دیے گئے، تیمورسلیم خان سینئر نائب صدر، محمد ظاہر شاہ وائس پریذیڈنٹ، انور تاج بھی وائس پریذنٹ مقرر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری مقرر کر دیے گئے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد اقبال خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل الہی، افتخار علی مشوانی، تیمور سلیم، محمد ادریس، محمد وارف، ساجد نواز، ارباب جہانداد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طارق سعید، یوسف خان اور عائشہ خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیے گئے۔

Read Comments