بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے دور میں کی گئی غلطیوں کا خمیازہ کشمیر کو بھگتنا پڑا۔
جمعرات کو لوک سبھا (قومی اسمبلی) میں اظہار خیال کلرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ’کشمیر پر نہرو کی دو غلطیاں بھاری پڑیں، نہیں تو پی او کے (آزاد کشمیر) ہمارا ہوتا‘۔
کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے مخالف جماعت کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو نے دو بڑی غلطیاں کیں، ’پہلی اور سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ جب ہماری فوج جیت رہی تھی، تو پنجاب کا علاقہ آتے ہی جنگ بندی نافذ کر دی گئی اور آزاد کشمیر کا جنم ہوا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر جنگ بندی تین دن بعد ہوئی ہوتی تو آج پی او کے ہندوستان کا حصہ ہوتا‘۔
امیت شاہ نے کہا کہ ’دوسری غلطی یہ تھی کہ جواہر لال نہرو نے ہندوستان کے اندرونی معاملات کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی غلطی کی‘۔