سپریم کورٹ نے فاٹا پاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 4 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت عظمیٰ نے گھی اور اسٹیل مل مالکان کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد 30 جون 2024 تک سیلز ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے قبائلی علاقوں کا انضمام ہوا اور قبائلی علاقوں میں انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔