اہل افغان مہاجرین کے تحفظ، ان کی محفوظ اور مؤثر آباد کاری اور امریکہ میں منتقلی کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ جولیٹا والس نوئیس نے 4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔
دورے کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں، اسسٹنٹ سیکرٹری نوئیس نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح دونوں ممالک امریکہ میں نقل مکانی یا دوبارہ آبادکاری کے اہل افغان شہریوں کی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
امریکہ نے حکومت پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
امریکہ نے آبادکاری کے دوران بشمول عدم بحالی، کمزور پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کی حفاظت سمیت بین الاقوامی انسانی اصولوں کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔
اپنے دورے کے دوران اسسٹنٹ سکریٹری نوئیس نے بین الاقوامی شراکت داروں سے ملنے کے موقع کو سراہا، جن میں یو این ایچ سی آر اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ساتھ ساتھ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور ہم خیال سفارتی شراکت دار شامل تھے، سیکریٹری نوئیس نے مدد کے لیے ان کی بھرپور کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ افغان مہاجرین کو تحفظ فراہم کریں۔
اسسٹنٹ سیکرٹری نے افغان پناہ گزینوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے اہم خدشات سنے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکہ نے افغان اور دیگر پناہ گزینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے، بشمول وہ لوگ جو امریکہ میں آبادکاری کے اہل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان میں اپنے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے ویزا کی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کو فعال طور پر تلاش کرتے رہتے ہیں۔