گوگل کی جانب سے اہم واقعات اور افراد کی یاد میں استعمال کیے جانے والے تخلیقی اور فنکارانہ پلیٹ فارم گوگل ڈوڈل نے آج کا دن ’احمد‘ نامی ہاتھی کو وقف کیا ہے۔
’احمد‘ کون ہے؟
احمد ہاتھی کینیا کے مارسابٹ نیشنل ریزرو میں رہتا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جانور کے افریقہ میں سب سے لمبے اور سب سے بھاری دانت تھےجس کی بناء پر اسے قومی خزانہ قرار دیا گیا تھا اور وہ تاریخ میں واحد ہاتھی ہے جنہیں صدارتی حکم نامے کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔
احمد 1919 میں کینیا کے جنگل میں ماؤنٹ مارسابٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 1960 کی دہائی میں شمالی کینیا کے پہاڑوں میں پیدل سفر کرنے والوں کی طرف سے دیکھے جانے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
اس دریافت کے بعد دنیا نے احمد کی پہچان اس کے بڑے دانت بنا لی اور وہ ’مارسابیٹ کے بادشاہ‘ کے نام سے مشہور ہوا۔
آسٹریلوی نیوز سروس اے بی سی نے سنہ 1970 میں ایک سیریز اور ایک دستاویزی فلم بنائی تھی جب پیدل سفر کرنے والے نے دعویٰ کیا تھا کہ احمد کے دانت اتنے بڑے تھے کہ زمین سے لگتے تھے۔
کینیا نے ہاتھی کی موت کے بعد اس کی وراثت کا جشن منایا۔ صدر کینیاٹا نے ماہر پر زور دیا کہ وہ احمد کی لاش کو نیروبی کے نیشنل میوزیم میں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنے کے انتظامات کریں جہاں احمد کی لاش کو انتہائی احتیاط سے محفوظ کیا گیا ہے۔