مہنگائی میں مسلسل اضافے کے اثرات پشاور میں گڑ کی قیمتوں پر بھی پڑ گئے۔
ایک سال کے دوران گڑ کی بوری کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد 78 کلو کی گڑ بوری اب 13 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگ گئی۔
گزشتہ سال 8 ہزار میں ملنے والی گڑ کی 78 کلو بوری کی قیمت 13 ہزار روپے تک پہنچنے پر شہریوں نے کہا کہ اب گڑ کا استعمال ہی چھوڑنا پڑے گا۔
گڑ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ڈیلرز بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گنے کی پیدوار میں کمی اور افغانستان جانے کی وجہ سے گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شہریوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گڑ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔