موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی فلو اور بخار کے وائرل کا سیزن بھی آجاتا ہے، جو انسانی صحت کو حیرت انگیز طور پر متاثر کرتا ہے۔
فلو اور بخار سے بچنے کیلئے مضبوط مدافعتی نظام ہونا بہت اہم ہے۔ یہ انسانی جسم کو متعدد بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔
مضبوط مدافعتی نظام کیلئے طرزِ زندگی، صحت، عمر، اسٹریس سے دور رہنا بہت ضروری ہے۔
ان عادات کو اپنے طرزِ زندگی کا حصہ بنانا سردیوں میں بیمار ہونے سے کافی حد تک بچاسکتا ہے۔
وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور متوازن غذائیں ہی قوتِ مدافعت کو بڑھاتی ہیں۔ اپنے معمول کی غذا میں مختلف قسم کے پھل اور سبزیوں کو شامل کریں۔
موسمِ سرما میں وٹامن سی سے بھرپور غذائی اجزاء کو لازمی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
باقاعدگی سے ورزش کرنا موسمِ سرما میں ہونے والی بیماریوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
روزانہ چہل قدمی کرنا، یوگا کرنا یا سائیکل چلانا خون کے بہاؤ کو نہ صرف بڑھاتے ہیں بلکہ سفید خون کے خلیات کی پیداوار میں بھی مدد کرتے ہیں۔
اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لئے ہر روز کم از کم 30 منٹ کی ورزش کو یقینی بنائیں۔
موسمِ سرما میں رات کو بھرپور نیند لیں، رات کی نیند سے جسم خود کی مرمت کرتا ہے۔ رات سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
موسمِ سرما میں پانی کا استعمال لازمی کریں۔ پانی پینے سے مدافعتی خلیات کی گردش اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اسٹریس مدافعتی نظام کو شدید متاثر کرتا ہے، جو بیمار ہونے کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔