سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی استدعا مسترد کردی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ عامر فاروق نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ 13 ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، عمران خان اپیل واپس لیکر لاہور ہائی کورٹ میں کیس چلانا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کیخلاف عمران کی اپیل پر آئندہ ہفتے فیصلہ کردینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل کرکے ڈی سیٹ کیا تھا اور الیکشن کمیشن کے اسی فیصلے میں سیشن کورٹ میں فوجداری کمپلینٹ بھیجی گئی تھی۔
اُسی فوجداری کارروائی کی کمپلینٹ کے فیصلے میں 5 اگست کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تھی۔