Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2023 11:15pm

بھارت سے دبئی جانے والے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

بھارت کے شہر احمد آباد سے دبئی جانے والے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

بھارت کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر طبی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے میں مسافر کو ہارٹ اٹیک ہونے کے شبہ پر پرواز کو کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔

بھارتی اسپائیس جیٹ ایئرلائن کا طیارہ احمد آباد سے دبئی جارہا تھا، طیارے کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں 28 سالہ مسافر کو ہارٹ اٹیک کا شبہ تھا، طیارے نے رات 9:15 پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پر مسافر کو ٹریٹمنٹ دی، مسافر کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ شوگر لو ہو گئی تھی تاہم علاج کے بعد طیارہ دبئی روانہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں

بھارت سے خصوصی پرواز کی آمد، 12 ہائی پروفائل پاکستانی شخصیاتروانہ

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسیلینڈنگ

بھارتی طیارے کی ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامیلینڈنگ

Read Comments