اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ لاہور کے جنرل اسپتال میں 4 ماہ علاج کے بعد صحت یاب ہوگئی، رضوانہ کو کل اسپتال سے ڈسسچارج کیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں جج راجہ خرم علی کے گھر پر تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ صحت یاب ہوگئی۔
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کے مطابق رضوانہ کو 4 ماہ طویل علاج کے بعد کل جنرل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر الفرید ظفر نے مزید بتایا ڈاکٹرز، نرسز نے بچی کے علاج معالجہ پر دن رات توجہ دی، ہیلتھ پروفیشنلز رضوانہ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں گے۔
رضوانہ کو جنرل اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے حوالے سے تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، رضوانہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔
تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ 4 ماہ سے انصاف کی منتظر، ملزمانتاحال آزاد
تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ چار ماہ بعد صحتیاب ، اسپتال سےویڈیو جاری
کمسن گھریلو ملازمہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ فرد جرم کی کارروائیکیلئے طلب