توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔
توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنرکیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ بدھ کو 12 بجے سنائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس، عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکدیا
عمران خان، فواد کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا مقدمہ بھی جیل میں چلانےکا عندیہ
توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر، اگلی سماعت پر معاملہ نمٹادیںگے، ممبر نثار درانی