مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 4 ہزار 200 روپے اور 3 ہزار 601 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگئے۔