Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2023 11:47am

کیا آپ نے کبھی ’بھوت سیب‘ دیکھے ہیں؟

درختوں پرلٹکتے سیب تو سبھی نے دیکھ رکھے ہوں گے لیکن یہ سیب سیب ہی ہوں گے نہ کہ سیب کے سانچے میں ڈھلی برف۔

یقین کرنے میں مشکل ہوگا لیکن جان لیجئے کہ دنیا میں ’بھوت سیب‘ بھی وجود رکھتے ہیں۔

’گھوسٹ ایپل‘ کے نام سے مشہور ان سیبوں کی حقیقت نہایت دلچسپ ہونے کے ساتھ عجیب وغریب بھی ہے۔

دراصل ان کے ’ بھوت سیب’ بننے کا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب بارش کے سب سیب گرنے سے پہلے سڑ جاتے ہیں۔

اسی دوران سڑتا ہوا سیب خشک ہو نے کے بعد اپنے برفیلے خول کو پیچھے چھوڑتا ہوا خود نیچے گرجاتا ہے۔

یہ بھوت سیب امریکی ریاست مشی گن میں دیکھے گئے ہیں۔

Read Comments