Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2023 09:54am

کینیڈین افسر کو گھونسا مارنے والا کینگرو پکڑ لیا گیا

ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، کینگرو نے ایک کینیڈین پولیس افسر کو گھونسا دے مارا۔

پارک کے سپروائزر اور ہیڈ کیپر کیمرون پریڈ نے سی بی سی کو بتایا کہ مادہ کینگرو نے جمعرات کی رات اونٹاریو میں اوشاوا چڑیا گھر اور فن فارم میں آرام کرنے کے دوران اپنے ہینڈلرز پر چھلانگ لگائی۔

سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں ٹورنٹو سے تقریبا 37 میل (60 کلومیٹر) مشرق میں اونٹاریو جھیل کے ایک قصبے اوشاوا میں سڑکوں پر کینگرو کو دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسٹاف سارجنٹ کرس بائلو نے سی بی سی ٹورنٹو کو بتایا کہ گشت پر موجود اہلکاروں نے پیر کی صبح تقریبا 3 بجے شمالی اوشاوا میں کینگرو کو دیکھا۔

اسٹاف کے مطابق کینگرو کے ہینڈلرز سے رابطہ کیا گیا اور ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسےپکڑ لیا گیا۔ بائلو نے بتایا کہ کینگرو نے اسی دوران ایک افسر کے چہرے پرزور داد گھونسا دے مارا۔

انہوں نے سی بی سی ٹورنٹو کو بتایا کہ ’یہ ایک ایسی چیز ہے جسے وہ اور ان کے پلاٹون کے ساتھی اپنے باقی کیریئر میں یاد رکھیں گے‘۔

پریڈ نے بتایا کہ کینگرو کو کیوبیک کے چڑیا گھر لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی اور وہ چند دن آرام کے لیے اوشاوا چڑیا گھر میں رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اسے کچھ دیر کے لیے یہاں رکھیں گے، اسے آرام کرنے دیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ محفوظ ہے‘۔

Read Comments