نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لیے کوئی بحران نہیں، منظور کردہ 42 ارب رپے میں سے 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی الیکشن کمیشن کو جاری کی جا چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی بجٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے 42 ارب روپے کی منظوری دی تھی، 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے منظور شدہ بجٹ کی رقم میں سے 17.4 ارب روپے جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ای سی پی کو جو بھی بجٹ کی رقم درکار ہوگی، اس کی ضرورت کے مطابق جاری کی جائے گی، ہم آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
الیکشن کیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 17 ارب روپے کا مطالبہ کردیا جبکہ سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 2 دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مختص فنڈز ریلیز نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے بلانے پر سکریٹری خزانہ امداداللہ بوسال کی الیکشن حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ فنڈزایک 2 دن تک جاری کر دیں گے، جتنے فنڈزکمیشن مانگے گا اتنے ہی دیے جائیں گے۔
نگراں وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز اور سیکیورٹیفراہمی کی یقین دہانی
انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمیفہرستیں تیار