رنبیرکپور کی فلم ’اینیمل‘ نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تین دن میں 202.57 کروڑ روپے کی کمائی کرڈالی ۔
یہ آمدن شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی 206.06 کروڑ روپے کمائی سے سے کچھ ہی دور ہے، تاہم کنگ خان کی ہی ایک اور فلم ’پٹھان‘ کے 166.75 کروڑ روپے سے کہیں زیادہ ہے۔**
سندیپ ریڈی کی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور اور بوبی دیو شامل ہیں ۔ فلم باکس آفس پرریکارڈ قائم کررہی ہے۔
ناظرین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کے باوجود یہ ایک بے مثال کامیاب کہانی ہے۔
اتوار کے روز اینیمل نے بھارتی مارکیٹ میں 72.50 کروڑ روپے جمع کیے جو باکس آفس کے یومیہ کا 8.5 فیصد ہے۔
تجارتی تجزیہ کاررمیش بالا کے مطابق اینیمل کی دنیا بھر میں مجموعی کمائی 360 کروڑ روپے ہے۔
فلم کے ٹریلر میں رنبیر کپور کی بچپن کی زندگی کی نشاندہی کی گئی ہے، ایک ایسا کردار جو اپنے والد کو آئیڈیل مانتا ہے۔ یہ کہنا مناسب ہے کہ رنبیر کی ولن کہانی گھر سے شروع ہوتی ہے۔
گیتانجلی (رشمیکا مندانا) کی محبت رنبیر کے لیے اس رشتے سے پہلے کچھ بھی نہیں ہے جو رنبیر کے اپنے والد کے ساتھ ہے۔
وہ اپنے والد کو یہ دکھانے کے لیے کچھ بھی کر گزرے گا کہ وہ اُن کی کتنی پرواہ کرتا ہے اور انہی کی منظوری حاصل کرنا چاہتا ہے ، چاہے اس کا مطلب تشدد کا استعمال ہی کیوں نہ ہو۔