صوبائی حکومتیں اور مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) کے کھربوں روپے کے نادہندہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق ٹی سی پی کے مختلف اداروں پر واجبات 259 ارب 26 کروڑ روپے پر پہنچ گئے ہیں، درآمدی گندم، یوریا اور چینی کی مد میں ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔
واجبات میں 153ارب 74 کروڑ روپے سود، 105ارب51 کروڑ روپے پرنسپل رقم شامل ہے، این ایف ایم ایل نے سود سمیت ٹی سی پی کے 104 ارب 23 کروڑ روپے دینے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سود سمیت 86 ارب11 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے اور پاسکو نے سود سمیت ٹی سی پی کو 4 ارب93 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، جبکہ وزارت نینشل فوڈ سیکورٹی 2 ارب14 کروڑ38 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔
دستاویز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے 14 ارب 51 کروڑ 93 لاکھ روپے دینے ہیں، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان کے فوڈ ڈپارٹمنٹس بھی نادہندہ ہیں۔
حکومت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان پر بھی ٹی سی پی کے واجبات ہیں اور ڈی جی پی آرمی اور پاکستان نیوی نے بھی ٹی سی پی کو ادائیگیاں کرنی ہیں۔