190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں سابق وزیراعطم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔
گزشتہ دنوں نیب نے اسی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرففتار کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب نے عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹگرفتاری جاری کردیے
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر
چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈی جی نیب اورآئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا۔