Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2023 11:27am

ہر 10 میں سے 7 افراد ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثر ہیں، چیئرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد نے کہا ہے کہ ہر 10 میں سے 7 افراد ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثر ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر احمد نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں، کوشش ہے کم سے کم وقت میں ان کی دادرسی ہو۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی دادرسی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، نیب پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سائلین کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایت کا ازالہ کیا جا رہا ہے، نیب کی وجہ سے اداروں میں خوف و ہراس پیدا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی بی کی ہاؤسنگ سوسائٹی ہوگی تو اس کے ساتھ کون مقابلہ کرے گا، سابقچیف جسٹس

راولپنڈی : مزاحمت کے باوجود 2 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیراتمسمار

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ کاروباری حضرات کو نیب تنگ نہیں کرے گا، بلکہ ادارہ اروباری حضرات کی مختلف معاملات میں رہنمائی کرے گا۔

Read Comments