خیبرپختونخوا میں 2014 سے لے کر اب تک 51 خواتين دہشت گردی میں ملوث پائی گئیں، جن کی فہرست آج نیوز نے حاصل کرلی۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2014 سے لے کر اب تک 51 خواتين دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہیں۔
دہشت گردی میں ملوث خواتين کی لسٹ آج نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق اس فہرست میں 30 خواتین دہشت گردی ، 13 اغواء،اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہیں۔
سی ٹی ڈی کی جاری کردہ فہرست میں 2 خواتين ہھتہ خوری، 3 ٹیرر فائنينسنگ میں ملوث تھیں۔
پشاور میں 2 خواتین دہشت گردی، 2 اغواء ، اور دو بھتہ خوری میں پشاور سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔