گھڑھی دوپٹہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں گرنے کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مظفرآباد میں گھڑھی دوپٹہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں جاگری، حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو گھڑھی دوپٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک شدید زخمی خورشید کی حالت تشویشناک ہے جسے مظفرآباد کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے چکوٹھی جارہی تھی، کہ گھڑھی دوپٹہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر ہیں، جب کہ حادثے میں تین مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔