Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2023 08:19pm

استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر رد عمل دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیئے، مرشد کے شوہر کی جگہ اب بیرسٹر گوہر چئیرمین پی ٹی آئی کے عہدے پر تعینات ہو گئے، پراسس کے بغیر بطور چیئرمین ان کی تقرری پارٹی کے منشور اور جمہوری روایات کے برعکس ہے، پی ٹی آئی کے برائےنام انٹراپارٹی الیکشن ناقابل تسلیم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرزاور متبادل امیدواروں کے بغیر الیکشن جمہوری اقدار سے انکار ہے، جمہوریت کا درس دینے والوں نے خود ہی جمہوریت کے تاثر کو ختم کردیا، مذکورہ انتخابات پارٹی کے آئین سے متصادم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کی آئینی وقانونی حیثیت نہیں، خواہشات کےتابع نتائج کسی طرح بھی طرح تسلیم نہیں کیے جاسکتے۔

مزید پڑھیں

ن لیگ نے چئیرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن قرار دےدیا

پی ٹی آئی کارکنان کا انٹراپارٹی الیکشن کے خلافاحتجاج

خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن خفیہ مقام پر رکھنے کافیصلہ، انتظامات مکمل

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ امید ہے ای سی پی فوری نوٹس لیتے ہوئے کالعدم قرار دے گا، جمہوریت پسند پارٹی کے طور پر آئی پی پی ان نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

Read Comments