سپریم کورٹ آف پاکستان میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک 624 کیسز نمٹائے گئے جبکہ کیسوں کی سماعت کا مقصد بیک لاگ کو کم کرنا اور مدعیان کو ریلیف دینا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک 624 کیسز نمٹائے گئے، اس دوران 364 نئے کیسز دائر کیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے پرعزم رہے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق کیسوں کی سماعت کا مقصد بیک لاگ کو کم کرنا اور مدعیان کو ریلیف دینا ہے ہے۔
سپریم کورٹ نے رواں ہفتے 224 مقدمات نمادیے، 312 نئےدائر
چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، زیر التواء مقدمات کے حل کیلئے مختلفتجاویز پر غور