Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 03:08pm

میرے بچے بھوکے ہیں، جلائی گئی گھریلو ملازمہ کا بیان

لاہورمیں مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جانے والی گھریلوملازمہ شبنم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

اسپتال میں زیرعلاج شبنم نے آئی جی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچے بھوکے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار مالکن شازیہ ہوگی۔

ویڈیو بیان مین شبنم کا کہنا ہے کہ ملزمان مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ملزمان بااثرہیں،ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہورکے علاقے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں گھریلو ملازمہ شبنم پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم واقعےکی مرکزی ملزمہ تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکی۔

پولیس نے گزشتہ رات متاثرہ خاتون اور اہلخانہ کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور: تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ شبنم کی حالت بگڑ گئی، مالک مکان گرفتار، مرکزی ملزمہ گرفت میں نہ آسکی

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 11 سال سے نعمان کے گھر ملازمت کررہی ہوں، انہوں نے مجھے جلایا اور آگ بھی نہیں بجھائی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مالک مکان نعمان کی اہلیہ شازیہ نے شبنم سے گرم پانی مانگا تھا، تاخیر ہونے پر گھریلو ملازمہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔

شبنم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے کی دفعات پر بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

Read Comments