Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 11:26am

عمران کی ہمشیرہ اور بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، سائفر کیس کی سماعت ملتوی

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر گمشدگی کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، جج خود گاڑی ڈرائیو کرکے عدالت پہنچے تھے۔

ایف آئی اے ٹیم ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پہنچی جب کہ چییرمین پی ٹی آئی کے وکلاء، پراسیکیوٹر شاہ خاور، ذوالفقارعباس نقوی ایڈووکیٹ اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، اہلیہ بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی کی فیملی بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

گزشتہ روز طویل سماعت کے دوران وزارت قانون نے نوٹیفکیشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دیا تھا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس میں کہا کہ ان کی پروڈکشن کا مسئلہ ہے، آج اگلی تاریخ دے دیں گے، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا نظر بھی آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس میں عمران خان کا جیل ٹرائل ہی ہوگا، سماعت چار ہفتے میں مکملکرنے کا عندیہ

عمران خان کو ڈیل آفر نہیں کی جا رہی، پارٹی کے مزید ٹکڑے ہونگے، فیصلووڈا

خصوصی عدالت کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے اب تک کی سماعتیں غیر قانونی قرار نہیں دیں بلکہ اوپن کورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

جج نے مزید کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 28 نومبرکے آرڈرکی روشنی میں سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا اور ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی ہے کہ سائفرکیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنا ہے۔

Read Comments