پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔
سڈنی پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے، وہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے رہے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان کے سامنے کوئی حکمتِ عملی ڈسکس نہیں کریں گے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ آن فیلڈ پلاننگ خفیہ رکھنے کے لیے عثمان خواجہ سے دور رہ کر باتیں کریں گے، جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے مشکل رہتا ہے، اضافی باؤنس کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین بولر پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک بولر ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند سے وکٹیں لینے کا ہنر جانتے ہیں۔
نیوزی لینڈ سیریز کیلئے عماد وسیم اور محمد عامر نے انکار کیوں کیا؟محمد حفیظ نے بتادیا
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل 4 نئے چہرے کونہیں؟
دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کااعلان