سری لنکا نے بھارت سمیت سات ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی محکمہ امیگریشن نے ’فری ویزے‘ جاری کرنے کا فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔
اکتوبر میں سری لنکن کابینہ نے بھارت، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کا فیصلہ کیا تھا۔
محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ فری آزمائشی بنیاد پر سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ 31 مارچ 2024 میں 30 دن کے لیے شروع کیا جائے گا، سیاح فری ویزے پر30 دنوں تک سری لنکا قیام کرسکیں گے۔
امریکا کے نئے ’ورک ویزا‘ سے کون فائدہ اٹھا سکے گا
چین کی 6 ممالک کو ’ویزہ فری انٹری‘ کی اجازت، کیا پاکستان شامل ہے؟
غیرملکیوں کی ترکی کا ’گولڈن پاسپورٹ‘ حاصل کرنے میں دلچسپی، پاکستانی بھی شامل
اکتوبر میں سری لنکا جانے والے بھارتی سیاحوں کی تعداد 28 ہزار تھی، جبکہ گزشتہ ماہ سری لنکا جانے والے روسی سیاحوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں سیاحت کو اس وقت نقصان پہنچا تھا، جب 2019 میں ایسٹر کی تقریب کے دوران بم دھماکوں میں 11 بھارتی شہریوں سمیت 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔