الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
نئی حلقہ بندیوں میں ضلع ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا جب کہ خیرپور، سانگھڑ اور ٹھٹھہ کی ایک ایک صوبائی نشست کم ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی نئی حلقہ بندیوں میں سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم جب کہ کراچی ساوتھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست بڑھ گئی۔
خیرپورکی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 7 سے کم ہو کر 6، سانگھڑ کی 6 سے کم ہوکر پانچ اور ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں تین سے کم ہو کر دو ہو گئیں۔
ملیر کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں پانچ سے بڑھ کر چھ ہوگئیں، کراچی ایسٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 اور کراچی سینٹرل کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں ہیں۔
سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشستیں تین سے کم ہوکر دو رہ گئیں، حلقہ بندیوں میں کراچی ساوتھ کی قومی اسمبلی نشستیں دو سے بڑھ کرتین ہوگئیں۔