Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2023 10:51pm

ملکی زرمبادلہ میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھی۔

اس طرح ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز پر تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرزکی سطح پر تھے۔

Read Comments