سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ اور تحفظ یقینی بنانے اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے مساوی ماحول فراہم کرنے کی استدعا کردی۔
عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بذریعہ خط عدالتِ عظمیٰ سے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ یقینی بنانے کی استدعا کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا شہریوں کو شخصی آزادی اور آزادی اظہار رائے کے آئینی حقوق سے محروم کرنے پر سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184(3) کے تحت فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف سے وابستہ افراد کو جھوٹے مقدمات کے اندراج سے لے کر غیر قانونی قید میں رکھنے تک مختلف قسم کے حربوں سے نشانہ انتقام بنایا جا رہا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ دستور میں دیے گئے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ اور تحفظ یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :
عمران خان کی دونوں بہنوں سے متعلق بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک
توہین الیکشن کمیشن: وزارت داخلہ نے عمران خان کو پیش نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرادی
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر
چیف جسٹس سے استدعا کی گئی کہ نگران وفاقی و صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے مساوی ماحول فراہم کیا جائے۔