Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 01:28am

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا احمد شاہ کوصوبائی وزیر بنانے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے احمد شاہ کوصوبائی وزیر بنانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں بین الاقوامی اردو کانفرنس میں خطاب کے دوران نگراں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ادب میں سماج کو بدل ڈالنے کی قوت موجود ہے، جن اقوام نےادب پر استقامت دکھائی وہ تہذیب یافتہ کہلائے۔

انھوں نے کہا کہ مشاہیر ادب کو با وقار انداز میں یاد کیا جائے گا، میرے لیےاعزازکی بات ہےکہ اہل علم وادب کےدرمیان موجود ہوں۔

مقبول باقر نے مزید کہا کہ گزشتہ 16برسوں سے منعقد ہونے والی اردو کانفرنس عالمی سطح پر ایک برانڈ ہے۔

آج نیوز سے گفتگو میں احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت کسی بھی محکمے کی ملے آرٹس کونسل کراچی اسی آب و تاب سے چلتا رہے گا۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 16 سال سے لوگ بین الاقوامی اردو کانفرنس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب نفرت کے کلچر نے شہر کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔

Read Comments