سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔
2007 سے اب تک گاڑیوں کی خریدی اوراستعمال کی تحقیقات ہوں گی جس کے لیے صوبائی محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ان کی خریداری کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری سروسز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن غیر مجاز ملازمین نے گاڑیاں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں، ان کی جانچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت کااہم فیصلہ
چھیاسی سرکاری گاڑیوں والا امیر ترین، اور ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیوں والاکشکول بردار پاکستان
کمیٹی 7 روز میں گاڑیوں کی واپسی کے لیے حتمی نوٹس جاری کرے گی اور گاڑیاں واپس نہ کرنے کی صورت میں حکومت سے کارروائی کی سفارش کرے گی۔