Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2023 01:05pm

ملکہ ترنم نورجہاں کی 23ویں برسی سے قبل حکومت کا منفرد خراج عقیدت

پاک و ہند میں اپنی جادوئی آواز کا سحر جگانے والی گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے تقریباً 23 برس بیت گئے ۔

نگراں حکومت کی جانب سے نورجہاں کی برسی سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرکاری ٹی وی پریکم سے 23 دسمبر تک ہر روز اُن کے مقبول گیت نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نےاس بات کا اعلان اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔

مرتضیٰ سولنگی کے مطابق، ’قومی ٹیلی ویژن یکم دسمبر سے میڈم نورجہاں کی 23 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ا کی دھنیں نشر کرے گا۔‘

مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ جمعہ یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہرروز رات 11 بجے ملکہ ترنم نورجہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا۔’

مزید پڑھیں

ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

گائے گی دنیا گیت میرے۔۔۔

سُروں کی ملکہ ’نورجہاں‘ کی 22 ویں برسی

ملکہ ترنم نورجہاں پلے بیک گلوکارہ اوراداکارہ تھیں جنہوں نے پہلے برٹش انڈیا اور پھر پاکستانی سنیما میں کام کیا۔ ان کا کیریئر چھ دہائیوں محیط تھا۔

انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریبا 30،000 گانے ریکارڈ کروائے۔

Read Comments