معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی پیرنٹ کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے برطرف کیے گئے سی ای او سیم آلٹمین کو دوبارہ عہدے پر فائز کردیا۔
دی ورج میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ اوپن اے آئی میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے اور اب یہ شراکت داری مزید مضبوط ہو گئی کیونکہ مائیکروسافٹ اب اوپن اے آئی کے بورڈ میں شامل ہو گیا ہے۔
کمپنی اوپن اے آئی کے غیر منافع بخش بورڈ میں ’نان ووٹنگ آبزرور سیٹ‘ حاصل کرے گی۔ یہ کچھ دن قبل کمپنی میں سامنے آنے والے تمام ڈرامے کے بعد ہوا جب سیم آلٹمین کو پچھلے بورڈ ممبران نے سی ای او کے عہدے سے برطرف کردیا تھا، سیم آلٹمین نے کمپنی میں ڈرامائی واپسی کے بعد پورا بورڈ تبدیل کردیا گیا۔
آلٹمین نے ایک میمو کے ذریعے اوپن اے آئی ملازمین کو کمپنی میں اپنی واپسی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
مائیکروسافٹ کے پاس اوپن اے آئی بورڈ میں شامل ہونے کے بعد غیر ووٹنگ ذرائع ہیں، یعنی اب مائیکرو سافٹ بورڈ میٹنگوں میں شرکت کرنے کے ساتھ کمپنی کی خفیہ معلومات تک رسائی بھی حاصل کرسکتا ہے تاہم مائیکروسافٹ کو بورڈ کے فیصلوں میں ووٹ دینے کا کوئی حق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
چیٹ جی پی ٹی کے چیف ایگزیکٹو کو نکالنے پر بغاوت ہوگئی، کمپنی کا واپسلانے پر غور
اوپن اے آئی میں بغاوت زورپکڑ گئی، چیف ایگزیکٹو کو واپس نہ لانےپراستعفوں کی دھمکی
دی ورج نے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیم آلٹمین نے ملازمین کو ایک میمو بھیجا، جس میں انہیں مائیکروسافٹ کے بورڈ میں شامل ہونے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیٹ جی پی ٹی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین کو اچانک ملازمت سے نکالنے پر بغاوت ہوگئی جس کے بعد کمپنی انہیں واپس لانے پر غورکر رہی تھی۔
وپن اے آئی کے سیکڑوں اسٹاف ممبران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کاروبار کی نگرانی کرنے والا بورڈ اپنے برطرف چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین کو بحال نہیں کرتا اور استعفیٰ نہیں دیتا تو وہ اجتماعی طور پراستعفیٰ دے دیں گے۔