Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2023 10:10am

سبز سمندری کچھوؤں کی نسل کو کون سے خطرات لاحق ہیں؟

سبز کچھوے کہلانے والے ان انوکھے سمندری کچھووں کی نسل دنیا بھر میں کم ہو رہی ہے، جس کی روک تھام کے لیے محکمہ وائلڈ لائف سندھ کا میرین کنزرویشن یونٹ کافی اقدامات کر رہا ہے۔

اس حوالے سے میرین ٹرٹل کنزرویشن یونٹ کے انچارج اشفاق میمن نے آج نیوز کو بتایا کہ محکمے نے اب تک 9 لاکھ 15 ہزار بےبی کچھوے سمندر میں چھوڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھوا خوشی کی علامت ہے، البتہ ان سبز کچھووں کا سمندر میں جانے کا مطلب سمندری فوڈ چین کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ مادہ کچھووں کے انڈے زمین پر غیر محفوظ ہوتے ہیں، اس لیے ہم انڈوں کو جمع کرکے اپنے ہیچری میں لاتے ہیں۔

کچھوے ستمبر اور اکتوبر میں زیادہ انڈے دیتے ہیں۔

Read Comments