Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 08:38pm

ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

پی آئی اے کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے، پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن فائل نہیں کیے، ٹریبونل کے آرڈر پر 2 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں لیکن ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دے دی، پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5 ارب روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں معمول پر آنے کیلئےچند روز درکار

پی آئی اے کی فلائٹ کو کینیڈا میں روکے جانے پر انتظامیہ کیوضاحت

Read Comments