اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں 161 افراد اب بھی یرغمال ہیں، اب تک 86 یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جن میں سے 66 اسرائیلی ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس پر فوجی دباؤ جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے جہاں چند فلسطینی قیدی ریا کیے ہیں وہیں، 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 3,300 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 35 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی کی مخالفت کرنے والا امریکا اب ہمدردیاں دکھا رہا ہے، ازمریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان بھجوا رہے ہیں، اور جنگ بندی کی توسیع کے لیے جو کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ متعدد روسی یرغمالی آج رہا کیے جائنگے۔
حماس نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ میں بتایا کہ جنگ بندی کے چھٹے روز اسرائیلی جیلوں سے تیس خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔
رہا ہونے والوں میں فلسطینی کارکن احد تمیمی بھی شامل ہیں۔
ان قیدیوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں بشمول ہیبرون، رام اللہ اور یروشلم سے ہے۔