Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 03:28pm

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی وکیل نے ایس ایچ او کو دہشت گرد قرار دے دیا، عدالتی مداخلت پر معافی

تحریک انصاف کی دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں ایس ایچ او کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عقیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے جلسوں کے لیے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز پیش ہوئے، دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ 10 دسمبر کو ہم پشاور میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو درخواست موصول ہوئی،اس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے ایس ایچ او کو دہشت گرد کہہ کر مخاطب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے جے آئی ٹی افسران کو انگلی دکھا کر دھمکی دی، پولیس رپورٹدرج

پی ٹی آئی کے جلسے روکنے پر پولیس افسران کو عدالتی نوٹسجاری

ایس ایس پی آپریشنز نے تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے ایس ایچ او کو دہشت گرد کہنے پر اعتراض کیا جب کہ عدالت کی مداخلت پر پی ٹی آئی وکلاء نے معافی مانگ لی۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔

Read Comments