Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 11:00am

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

نینشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبرکے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، ماہ اکتوبر کے لیے پیداواری لاگت کے مطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کیتیاریاں

کے الیکٹرک کی 20 سالہ لائسنس توسیع کی درخواست پر فیصلہمحفوظ

اس کے علاوہ درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔

فیول پرائس کی مد میں بقایاجات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں جب کہ ایف سی اے اور بقایاجات کا مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ صارفین پر پڑے گا۔

Read Comments