بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع قلات میں ناگاؤ کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
خیبر میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی شہید، 3 دہشت گردہلاک
جنوبی وزیرستان میں 8 دہشت گردہلاک
ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، شمالی وزیرستان میں جھڑپ،5 شہید