آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے، آمدن سے زائد اثاثوں پر علی امین گنڈاپور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔
سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے جانے کا الزام ہے۔
حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے کئی مقامات پر ہزاروں ایکڑ اراضی خریدی۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے 60 اکاؤنٹس میں 50 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں۔
اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے کئی ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے بے نامی داروں کے ذریعے زمین خریدی۔
دوسری جانب نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف 2 درخواستوں پر کارروائی شروع کردی۔
عاطف خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مردان میں 2 کنال پرائیوٹ زمین پر سرکاری خرچے سے غیر قانونی جم تعمیر کروائے۔
درخواست گزار نے مردان بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں کروڑوں روپے خرد برد کرنے نشاندہی کی ہے۔
دوسری درخواست کے مطابق عاطف خان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنوائی، غیر قانونی طریقے سے زرعی زمین کی قسم تبدیل کی، سرکاری فنڈ سے ہاؤسنگ سوسائٹی کی سڑکیں تعمیر کروائی گئیں۔
صوبائی وزیر عاطف خان کوبھتے کا خطموصول
مبینہ آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے حوالے سے 342 کا سوالنامہعدالت میں جمع