پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے نیر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل مقررکردیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نیر حسین بخاری کو فوری طور پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور ہونے بعد نیر حسین بخاری کی تقرری کی گئی۔
نیر حسین بخاری کے پاس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔
پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس: اہم ترین سیاسی شخصیات سےرابطوں کا فیصلہ
آصف زرداری نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے 3 کمیٹیاں تشکیل دےدیں