Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2023 12:18pm

سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا گیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔

ضمانت کے ایک کیس کے دوران وکیل کی جانب سے اعلی عدلیہ کہنے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ نہ کہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ بھی لکھوا دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آئین میں سپریم کورٹ کے لیے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، آئین پاکستان کے مطابق صرف سپریم کورٹ کہا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے ساتھ ”معزز“ کا لفظ لکھنا درست نہیں، جسٹسقاضی فائز

سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندیعائد

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چند ماہ قبل اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ساتھ ”معزز“ کا لفظ لکھنا بھی درست نہیں۔

Read Comments